حیدرآباد۔/11اپریل، ( راست ) شاہ علی بنڈہ کے مشہور کین فرنیچر کے تاجر جناب الحاج محمد سرور شریف ولد محمد محبوب شریف مرحوم ساکن ملک پیٹ سلیم نگر کالونی کا آج بعمر 61 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد حکیم میر وزیر علی نزد چندو لال بارہ دری میں ادا کی جائے گی۔ تدفین درگاہ حضرت سید شاہ راجو قتالؒ مصری گنج میں ہوگی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار لڑکیاں اور دو لڑکے ہیں۔ فاتحہ سیوم جمعہ کو بعد نماز عصر جامع مسجد حکیم میر وزیر علی میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 9985286250 ، 7013109960 پر ربط پیدا کریں۔
سعودی عرب ریاض میں انتقال
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( راست ) : الحاج محمد یوسف بابا ولد جناب محمد حنیف مرحوم کا بروز ہفتہ 7 اپریل ریاض میں انتقال ہوگیا۔ ان کی میت بروز جمعرات 12 اپریل کو حیدرآباد لائی جائے گی ۔ نماز جنازہ 12 اپریل بعد نماز مغرب مسجد بانو نگر میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان ریاست نگر ہوگی ۔ فاتحہ سیوم 14 اپریل بعد نماز عصر مدینہ مسجد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8978462268پر ربط کریں ۔۔