انتقال

105 سال کی عمر میں انتقال
حیدرآباد۔/14 مارچ، ( راست ) جناب محمد مولانا ولد محمد حسین مرحوم کا بعمر 105 سال آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد چونے کی بھٹی کالے پتھر میں ادا کی گئی۔ تدفین عثمان باغ متصل عندو میاں چٹکنی پورہ ، عثمان باغ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک دختر ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9394744144 پر ربط کریں۔

انتقال
حیدرآباد۔/14مارچ،(راست ) مولانا سید فرید پاشاہ قادری ؒ سجادہ نشین درگاہ شریف حضرت سید ندیم اللہ قادری ؒ کشن باغ کے فرزند حضرت سید صفی اللہ قادری عرف سعید پاشاہ کا بعمر 80 سال بعارضہ قلب آج انتقال ہوگیا۔ 16 مارچ کو بعد نماز جمعہ مسجد درگاہ شریف کشن باغ میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کیلئے 9581117500 ، 9290808139 پر ربط کریں۔

٭ ( راست ) بزرگ شخصیت میر نوازش علی موسوی ابن میر عباس علی موسوی کا انتقال 12 مارچ کو ہوگیا۔ دائرہ حضرت میر مومنؒ میں سپرد لحد کیا گیا۔ قبل از غسل و نماز جنازہ بادشاہی عاشور خانہ ، مدینہ سرکل میں انجام دی گئی ۔ حیدرآباد کے معززعلماء کرام و ذاکرین ، دانشوران قوم و ماتمی انجمنیں ، گروہان کے صدور، نوحہ خوان، مرثیہ خوان حضرات کے علاوہ کئی دیگر معزز شخصیتوں نے مرحوم کے فرزند سے اظہار تعزیت کیا۔

 

حیدرآباد۔ 14 مارچ (راست) الحاج محمد شفقت اقبال افتخاری ولد محمد شجاع اللہ فاروقی مرحوم کا بعمر 69 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد تکیہ ظہور شاہؒ، سید علی چبوترہ میں بعد ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان تکیہ ظہور شاہؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مرحوم، الحاج محمد واحد علی خاں ایڈوکیٹ ہائیکورٹ کے خسر تھے۔ فاتح سیوم 16 مارچ بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد تکیہ ظہور شاہؒ، سید علی چبوترے میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9396333218 یا 9395531559 پر ربط کریں۔

حیدرآباد۔ 14 مارچ (راست) محترمہ انوری بیگم زوجہ سید عبدالقادر مرحوم متوطن حسن میراں پور، سدی پیٹ حال مقیم فتح شاہ نگر معین باغ کا 14 مارچ بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 15 مارچ بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد مالن بی صاحبہ، فتح شاہ نگر میں ادا کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885028774 یا 9133435845 پر ربط کریں۔

حیدرآباد۔ 14 مارچ (راست) محترمہ پتلی بی موظف حکومت تلنگانہ کا 14 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ 15 مارچ کو مسجد لشکر جنگ، اعتبار جنگ میں بعد نماز ظہر نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ نماز ظہر ایک بجے مقرر ہے۔ تدفین عقب مسلم دواخانہ بیکر ہاؤز، چادر گھاٹ کے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم مسجد لشکر جنگ، اعتبار چوک میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9394029877 یا 9966981719 پر ربط کریں۔