انتقال

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( راست ) : الحاج غلام حسین چشتی افتخاری تاجر چرم ولد جناب محمد رضا حسین مرحوم چشتی افتخاری کا قلب پر شدید حملے کے باعث انتقال ہوگیا ۔ موصوف الحاج دلبر حسین معتمد مسجد حضرت بلالؓ بھولکپور کے والد تھے ۔ نماز جنازہ جامع مسجد مشیر آباد میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور تدفین ضلع ظہیر آباد میں واقع احاطے درگاہ حضرت وطن نما شاہؒ میں عمل میں آئی ۔ زیارت 11 مارچ اتوار بعد نماز فجر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9440254812 ۔ 9246298992 پر ربط کریں۔۔
٭٭ حبیب عبدالقدیر بن حسین السقاف کا 9 مارچ بروز جمعہ مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد شریفہ متصل بڑے قبرستان بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سہ یوم 11 مارچ بروز اتوار بعد نماز ظہرمسجد شریفہ میں مقرر ہے ۔مرحوم ، حبیب محمد بن احمد السقاف کے بھتیجے اور حبیب عمر بن عبداﷲ العطاس (حبیب فاروق العطاس) کے ماموں زاد بھائی تھے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9700721290 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ اسماء ناہید افشاں زوجہ جناب محمد عبدالسلام کا بروز جمعہ 9 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کویلی کی مسجد فلک نما میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کیلئے 9392485440 پر ربط کریں۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالمتین ( عرف ربانی) ولد جناب محمد عبدالملک مرحوم کا بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ فلک نما کویلی کی مسجد میں ادا کی گئی ۔ بعد نماز عصر تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر 11 مارچ بروز اتوار کویلی کی مسجد فلک نما میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9640892428 ۔ 9949685097 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ نواب مرزا ہاشم رضا ابن نواب مرزا موسیٰ رضا بیگ مرحوم کا شب جمعہ دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین روز جمعہ 9 مارچ ظہر میں دائرہ مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 11 مارچ 4 ساعت عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989836202 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ عزیز النساء بیگم بلقیس موسوی بنت مولوی میر عباس علی موسوی مرحوم نبیری حضرت میر محمد مومنؒ استرآبادی اہلیہ سید حیدر حسین رضوی مرحوم کا 8 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں ادا کی گئی اور تدفین روبرو درگاہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 10 مارچ کو 4-30 ساعت عصر عاشور خانہ بارگاہ شہزادہ علی اکبر دبیر پورہ میں مقرر ہے ۔ مولانا سید لقمان موسوی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866394148 ۔ 9000672397 پر ربط کریں ۔۔