انتقال

 

حیدرآباد۔ 18 فبروری ( راست) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ آصف سابع کے آخری بقیدحیات فرزند پرنس فضل جاہ بہادر کا آج انتقال ہوگیا ۔ مرحوم پرنس فضل جاہ بہادر آصف سابع کے قائم کردہ ٹرسٹس اور سعودی عرب میں رباط کی مختلف ذمہ داریاں نبھاتے تھے ۔ نماز جنازہ آج 18؍ فبروری کو بعد نماز عصر مسجد جودی کنگ کوٹھی میں ادا کی گئی ۔ وہ 29 فبروری 1946 کو پیدا ہوئے تھے اور آصف سابع اور لیلا بیگم صاحبہ کے فرزند تھے ۔

 

l (راست)محترمہ حنیفہ بی زوجہ یعقوب علی مرحومکا بعمر74سال ساکن شاہین نگر،مقیم دبئی کا آج دبئی شارجہ میں انتقال ہو گیا ۔ نماز جنازہ و تدفین پیر کو بعد عصر دبئی شارجہ میں عمل میں آئی گی ۔ تفصیلات کیلئے 8328385448 پر ربط کریں۔