انتقال

حیدرآباد ۔ 16 فبروری (راست) جناب محمد افضل خان ولد جناب محمد محبوب خان مرحوم متوطن مریال گوڑہ حال مقیم ملت نگر، بنڈلہ گوڑہ کا جمعرات 15 فبروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد سید عمرؒ ملت نگر میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 18 فبروری یکشنبہ کو بعد نماز عصر مسجد عمرؒ ملت نگر بنڈلہ گوڑہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان و دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9000223246 ، 9866327817 پر ربط کریں۔
00 جناب مرزا غلام محمد علی ابن مرزا غلام مرتضی ساکن الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء کا 15 فبروری جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک میں مولانا اکبر حسین رضوی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میرمؤمنؒ سلطان شاہی میں عمل میںآئی۔ مجلس زیارت 17 فبروری کو 4 بجے شام الاوہ سرطوق مبارک میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو دختران، دو فرزندان شامل ہیں۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9396597854 یا 8801840390 پر ربط کریں۔