انتقال

حیدرآباد۔/15 فبروری، ( راست ) ڈاکٹر فاروق محمد رضا ایم ڈی ولد جناب سید احمد رضا کا 13 فبروری کو 68 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ و تدفین امریکہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے 8184970150 پر ربط کریں۔
٭ ایم اے وحید ولد جناب محمد عبدالمجید مرحوم ساکن چنچل گوڑہ کا بعد نماز عصر انتقال ہوگیا۔ مرحوم ، جناب ایم اے حفیظ مرحوم ریٹائرڈ اے سی پی کے چھوٹے بھائی تھے اور جناب محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر کے چچا خسر تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد عباد اللہ شاہ چنچل گوڑہ میں ادا کی جائے گی۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 9849716683 ، 9985462257 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ الحاجہ نجم النساء بیگم زوجہ جناب شیخ محمود مالک گوہر گلشن شادی خانہ مغلپورہ کا 14 فبروری کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد حافظ ڈنکا مغلپورہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت سردار بیگ ؒ آغا پورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں3 فرزندان کے علاوہ تین دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 4 بجے شام مسجد حافظ ڈنکا مغلپورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9391001187 پر ربط کریں۔

٭ جناب محمد عمر ولد جناب غلام محمد عمر کا 14 فبروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد افضل خان میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان دال منڈی میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد افضل خاں میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 6300323446 پر ربط کریں۔

حیدرآباد۔/15فبروری،( راست ) جناب سید علی موسوی منیجرمئو بیشی موٹرس دہران سعودی عربیہ کی والدہ الحاجہ محترمہ فطرت النساء بیگم بنت نواب میر کاظم علی خان مرحوم و اہلیہ نواب سید عباس خان مرحوم الموسوی خوشدامن جناب سید علی ہاشم وائس چانسلر کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل ( موظف ) و جناب سید باقر حسن، کا کل انتقال ہوگیا نماز جنازہ مولانا سید لقمان حسین موسوی نے پڑھائی۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں کل رات بہ دیدہ نم عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 2 دختران و پانچ فرزند بشمول مسرس سید علی موسوی، سید نادر موسوی، سید تقی موسوی ، شاہنواز موسوی و سید شبیر موسوی شامل ہیں۔ مجلس زیارت 16 فبروری بروز جمعہ 7 بجے شام عاشور خانہ موسیٰ ابن جعفر منڈی میر عالم میں مقرر ہے جس کو حجتہ الاسلام مولانا سید لقمان حسین موسوی قبلہ مخاطب کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرس 9989277335 ، 9848087459 پر ربط کریں۔