حیدرآباد۔29جون ( راست ) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ بنت سید سجاد حسین باقری اہلیہ مولانا سید علی حسین کا طویل علالت کے بعد بعمر 60سال انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ سرکردہ شیعہ عالم دین مولانا سید تقی رضا عابدی والدۂ ماجدہ اور علامہ برکت علی باقری کے حقیقی برادر حرمت علی باقری کی پوتری تھیں ۔ جلوس جنازہ میں سینکڑوں مومنین نے شرکت کی ۔ محترمہ سیدہ کنیز حیدر باقری کی تدفین 11رمضان المبارک کی شب دائرہ حضرت میر محمد مومنؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زارت 13رمضان المبارک کو بعد نماز مغربین عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9948543563 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب شریف خان موظف ملازم ایچ ایم ٹی فرزند جناب لعل خان مرحوم زمیندار متوطن کندی ضلع میدک ساکن بالا نگر کا 28جون کو 70سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 29جون کو بعد نماز ظہر مسجد بی صاحبہ پنجہ گٹہ میںادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان قبور امیرپیٹ میںعمل میںآئی ۔ پسماندگان میں فرزند ڈاکٹر نواز احمد خان کے علاوہ 2دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 30جون کو بعد نماز عصر مسجد بی صاحبہ پنجہ گٹہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9399980244 یا 9394033416پر ربط کریں ۔
٭٭ مقبول حسین ولد عبدالجبار مرحوم مالک شالیمار ہوٹل اویسی پورہ کا 29جون کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ میں عمل میںآئی ۔ نماز جنازہ مسجد قادریہ فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی ۔ فاتحہسیوم منگل کو بعد عصر مسجد خضراء اویسی پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9290658597 ‘ 9704124128 پر ربط کریں ۔