انتقال

حیدرآباد 28 جون (راست) محترمہ زبیدہ کلثوم ریڈر و صدر شعبہ عربی سروجنی نائیڈو ونیتا مہاودیالیہ زوجہ پروفیسر غلام عمر خان مرحوم ساکن اکبر باغ ملک پیٹ کا طویل علالت کے بعد آج رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 29 جون بروز پیر بعد نماز ظہر جامع مسجد چمپا پیٹ میں مقرر ہے اور تدفین قبرستان چمپا پیٹ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں دو لڑکے ڈاکٹر خالد عمر خان حال مقیم لندن و ڈاکٹر شاہد عمر خان حال مقیم امریکہ اور ایک دختر ڈاکٹر عطیہ سلطانہ پروفیسر بورڈ آف اسٹڈی چیر پرسن عثمانیہ یونیورسٹی شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9032161421 ، 9848409385 پر ربط کریں۔

حیدرآباد 28 جون (راست) محترمہ اقبال النساء عرف زبیدہ بیگم زوجہ میر مقصود علی ہاشمی مرحوم (مالک مکہ آکشن ہال ) کا آج شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 29 جون پیر کو بعد ظہر مسجد منصور خان پنجہ شاہ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین قبرستان ضیاء گوڑہ (روبرو ملگیات ایلیا) میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کیلئے 9849090940 پر ربط کریں ۔