انتقال

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون (راست) جناب سید یسین بخشی ولد جناب سید صادق حسین بخشی سب انسپکٹر آف پولیس (موظف) کا بعمر 82 سال مختصر سی علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ ایم سی ایچ کالونی (عنبرپیٹ) میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان قادری باغ (عنبرپیٹ) میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 9948061835 یا 9059619641 پر ربط کریں۔
** جناب سید امیر علی افسر ولد جناب سید عبدالقاد مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجدالٰہی پریا کالونی میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان کباڑی گوڑہ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9989256384, 9885193855 پر ربط کریں۔

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون : ( راست ) : الحاجہ محمود بی زوجہ الحاج محمد عبدالستار ساکن ہری باولی کا 4 رمضان کو بعد نماز ظہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 23 جون کو بعد نماز ظہر مسجد فخر النساء بیگم واقع ہری باولی میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین دائرے حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد عصر مسجد فخر النساء بیگم ہری باولی میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 2 فرزندان 3 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 24567860 ۔ 9346344263 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد22 جون (راست) حیدرآباد کی معروف تاجر شخصیت جناب سید لطیف مرحوم کے داماد جناب محمد ابراہیم عرف عارف ولد جناب محمد حنیف ساکن کندیکل ، چندرائن گٹہ کا آج شام بعمر 56 مختصر علالت کے بعد دواخانہ کیر میں انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ بروز منگل مسجد نمرہ چھاونی فلک نما میں بعدنماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان احاطہ مسجد قادر پاشاہ(مسجد گنبد) فلک نما میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔تفصیلات کے لئے سیل: 9885464896, 9440378601پر ربط کریں۔مرحوم سابق وزیر جناب محمد فریدالدین کے بھائی کے سمدھی تھے۔