انتقال

مرپلی /17 جون ( راست ) حاجی محمد خواجہ معین الدین ساکن موضع مرپلی ، پیشہ تجارت کا بعمر 85 سال 16 جون 2015 ء بروز منگل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 16 جون کو بعد نماز ظہر جامع مسجد مرپلی میں ادا کی گئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 دختران اور 6 فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9908279736 پر ربط کریں ۔

بودھن /17 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب سید صمدانی المعروف مرشد عمر 80 سال مالک ایس آر زیراکس ، امبیڈکر چوراستہ بودھن کا گذشتہ روز انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد رئیس پیٹ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین رکاس پیٹ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحوم کرسپانڈنٹ سکریٹری اقراء ماڈل اردو و انگلش میڈیم ہائی اسکول رئیس پیٹ بودھن جناب سید ربانی کے والد تھے ۔ مزید معلومات کیلئے سیل نمبر 9247796787 پر ربط پیدا کریں ۔