انتقال

حیدرآباد۔ 11 جون (راست) جناب محمد احسان خان ولد جناب محمد صفدر خان مرحوم، عمر 30 سال ساکن انجن باؤلی ، جہاں نما کا 10 جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 10 جون کو بعد نماز عشاء مسجد چار چمن (جہاں نما) میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان چھاؤنی نادِ علی بیگ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات 9032558341 یا 9985272100 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔ فاتحہ سیوم 12 جون بعد نماز عصر مسجد چار چمن، جہاں نما میں مقرر ہے۔

۰۰۰ ڈاکٹر غلام احمد ولد جناب غلام دستگیر کا آج شام انتقال ہوگیا۔ نمازِ جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد قادریہ، فرسٹ لانسر میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات فون نمبرس 9866678613 یا 9177575716 پر معلوم کی جاسکتی ہے۔