حیدرآباد۔ 23 جنوری (راست) حضرت سید اقبال حسین بلخی ساکن ملک پیٹ کا آج شام مختصر علالت کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 24 جنوری بروز چہارشنبہ صبح 9 بجے مسجد یکخانہ (مسجد اکیلوی) واقع چنچل گوڑہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین 10 بجے صبح حظیرہ حضرت بندگی میاں شاہ قاسم مجتہد گروہ واقع مشیرآباد میں عمل میں آئے گی۔ مرحوم، جناب سید خورشید احمد صدرنشین میدک کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے بڑے بھائی تھے۔ مزید تفصیلات 9908191870 یا 9703975762 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭٭ محترمہ سیدہ مہر النساء معین شہزادی دختر حضرت سید شاہ محمد مصطفی پاشاہ قادری زرین کلاہ محل الحاج محمد غلام غوث مرحوم کا بعمر 92 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حضرت محی الدین پاشاہ زرین کلاہ نور خاں بازار میں کل بعد ظہر مقرر ہے ۔ تدفین قبرستان احاطہ کھڑاویں والے شاہ نزد مسجد حضرت چیونٹی شاہ کٹل گوڑہ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849163065 پر ربط کریں ۔۔