انتقال

بیدر۔13؍مئی۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب الحاج محمد خواجہ میاں پینٹر گائیڈ و کاتب اُردو روزنامہ ’’حیدرآباد کرناٹک ‘‘بیدر سیلز مین گولکنڈہ سگریٹ ساکن منیار تعلیم کا کل شام انتقال ہوگیا‘ ان کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر مسجدِ حضرت مظفر حسینی منیار تعلیم بیدر میں ادا کی گئی۔اور تدفین احاطہ قبرستان عقب گُلزار ٹاکیز عمل میں آئی۔مرحوم کے فاتحہ سیوم برائے ایصالِ ثواب بتاریخ14؍مئی بعد نمازِ ظہر تاعصر مسجدِ تعلیم ‘روبرو ضلع پنچایت دفتر منیار تعلیم بیدر میں مقرر ہیں۔سنئیر صحافی جناب عبدالحمید مدیر اعلی حیدرآباد کرناٹک ‘سینئر صحافی جناب قیصر رحمن ‘ اردو جرنلسٹ اسو سی ایشن کے صدر جناب شاہ سعید الحسن قادری نے جناب محمد خواجہ میاں کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و ملال کا اِظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔