انتقال

حیدرآباد۔4 مئی ( راست) جناب محمد عبدالخلیل پٹیل ڈڈگی ساکن ظہیرآباد آج مکہ مکرمہ میں انتقال کرگئے ‘ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے ہوئے تھے اور مناسک عمرہ کی ادائیگی کے دوران ان کے طبعیت اچانک بگڑ گئی ‘ جہاں انہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ تدفین 5مئی بروز منگل مکہ مکرمہ میں ہی عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5لڑکے اور 3لڑکیاں شامل ہیں ۔ تفصیلات جناب لئیق الدین سے فون نمبر 9247834032پر معلوم کی جاسکتی ہے ۔
٭ ٭ جناب یعقوب قریشی ولد الحاج محمد یوسف قریشی ساکن ملے پلی کا آج بعد مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 5مئی کو بعد نماز ظہر بڑی مسجد معظم پورہ ملے پلی میں ادا کی جائے گی ۔تدفین درگاہ حضرت یوسفینؒ میں عمل می آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ ‘ دو لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں ۔ مرحوم جناب محمد عبدالستار چاند صدر نشینل مرکزی جمعیت القریش کے بھتیجے ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9246340796 ‘ 924688124 پر ربط کریں ۔