انتقال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( راست ) : محترمہ اکبری بیگم زوجہ جناب محمد جعفر غوری بنت جناب فیض الدین مرحوم فرسٹ لانسر کا 30 اپریل کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا ۔ جامع مسجد فتح نگر میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور جامع مسجد کے قبرستان میں ہی تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 2 لڑکے ایک لڑکی شامل ہے ۔ فاتحہ سیوم و قرآن خوانی بعد نماز عصر بہ روز ہفتہ جامع مسجد فتح نگر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391660138 ۔ 9393805990 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( راست ) : جناب محمد غوث ولد جناب محمد حسین مرحوم ساکن شہید نگر آصف نگر حیدرآباد جو کہ جکارتا انڈونیشیا جماعت میں روانہ ہوئے تھے طبیعت کی ناسازی کے باعث 30 اپریل بروز جمعرات کو جکارتا میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین شہر جکارتا انڈونیشیا میں ہی عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 8686467056 ۔ 9700765242 ۔ 9849482380 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( راست ) : نواب محمد ظہیر الدین خاں ( شفیع نواب ) ولد نواب محمد زین العابدین خاں جاگیر دار مرحوم کا انتقال یکم مئی بروز جمعہ ہوگیا ۔ ختم قرآن برائے ایصال ثواب بروز اتوار 3 مئی کو بعد نماز عصر درگاہ حضرت شاہ محمد حسن صاحب قبلہ ابوالعلائی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849722595 ۔ 9346321278 پر ربط کریں ۔۔