انتقال

٭ ( راست ) جناب محمد منور عرف قاضی صاحب ساکن عیدی بازار ولد جناب محمد محبوب مرحوم کا 27اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 28 اپریل کو بعد نماز فجر طلحہ مسجد بھوانی نگر تالاب کٹہ میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان عیدی بازار میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 30اپریل جمعرات کو بعد نماز عصر مسجد طلحہ بھوانی نگر تالاب کٹہ روڈ نمبر 11میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون9700702381 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭ ( راست ) جناب امیر قریشی ولد جناب محمد چاند صاحب مرحوم الوال والے ساکن منگل ہاٹ کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 30اپریل بروز جمعرات مسجد اعظم جاہی سیتا رام پیٹ منگل ہاٹ میں بعد ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان درگاہ غنی اللہ شاہ میں عمل میں آئے گی۔ مرحوم، شیخ عبداللہ قریشی عرف عبداللہ پہلوان کے بھائی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم یکم مئی بروز جمعہ مسجد اعظم جاہی میں بعد عصر مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 9746206748 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔