انتقال

مٹ پلی ۔ 23 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر محلہ خان پورہ کی معزز و معروف شخصیت جناب محمد خواجہ معین الدین (69) موظف ہیلت ڈپارٹمنٹ کی طبیعت کے بگڑنے پر کریم نگر اپالوریج ہاسپٹل میں شریک کیا گیا علاج کے دوران قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی بڑی دختر محترمہ نور جہاں ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم مٹ پلی میں بحیثیت اسکول اسسٹنٹ تدریسی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ صدر مدرس ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم مٹ پلی جناب محمد عبدالحفیظ قریشی، اساتذہ جناب محمد رحیم الدین ، جناب محمد عبدالرؤف ، جناب شیخ فیاض احمد ، جناب محمد عبدالعزیم ، جناب محمد ابراہیم ، محترمہ فائزہ امروز محترمہ بھاگیہ لکشمی ، محترمہ منہاج سلطانہ او ایس محمد واجد اور طلباء مدرسہ نے اپنے غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ارکان خاندان و ٹیچر نور جہاں کو پرسہ دیا ۔ بروز منگل بعد ظہر خان پورہ کریم نگر مسجد میں نماز جنازہ کے بعد محلہ تکیہ قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی، پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک لڑکا اور چار لڑکیاں ہیں ۔

٭٭ جگتیال ۔ 23 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسلم بن سالم بن مازی ولد سالم بن علی مازی ساکن پرانی پیٹ جگتیال کا بعمر 88 سال گزشتہ رات مختصر سی علالت کے بعد وینائیکہ ہاسپٹل جگتیال میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل بعد نماز عصر مسجد پرانی پیٹ جگتیال میں حافظ سید ابرار شریف امام و خطیب نے پڑھائی تدفین آبائی قبرستان جگتیال میں عمل میں آئی ۔ مذہبی ، سماجی اور سیاسی قائدین رکن اسمبلی جگتیال ٹی جیون ریڈی نے مسجد پہنچ کر میت کا دیدار کیا نماز جنازہ میں سابقہ صدر ملت اسلامیہ ریاض الدین ، شعیب الحق طالب امیر مقامی جماعت اسلامی اور دیگر موجود تھے ۔ پسماندگان میں بیواہ کے علاوہ دو لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں ۔