انتقال

حیدرآباد۔/30ڈسمبر ، ( راست ) الحاج سید اسمعیل وظیفہ یاب سینئر سپروائزر الکٹریسٹی بورڈ ولد جناب سید مرتضیٰ مرحوم کا بروز جمعہ 29 ڈسمبر کو بوجہ علالت انتقال ہوگیا۔ بعد نماز جنازہ تدفین بروز ہفتہ 30 ڈسمبر کو مشیرآباد دائرہ میں عمل میں آئی۔ مرحوم ، الحاج سید اسمعیل، سید رحیم الکٹرانکس پوائنٹ نامپلی مارکٹ کے والد ہوتے تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9246840669 پر ربط کریں۔

٭ محترمہ میمونہ فاطمہ زوجہ محمد منیر الدین مجاہد صدر تحریک خیر امت کا آج صبح طویل علالت کے باعث خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد مکرم ، سرینواسا جونیر کالج میں ادا کی گئی۔ اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت برہنہ شاہ ؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ3 لڑکے، 3 لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9391047514 پر ربط کریں۔