حیدرآباد /16 اپریل ( راست ) ماسٹر سید عادل حسین ولد جناب سید کلیم الدین کا بہ عمر 17 سال کل رات انتقال ہوگیا ۔ سید عادل حسین 9 ویں جماعت کا طالب علم اور نماز پنجگانہ کا پابند تھا ۔ سید کلیم الدین جو روزنامہ صدائے حسینی کے سینئیر صحافی ہیں نورخان بازار کے ساکن ہیں ۔ سید عادل حسین کی نماز جناز مولانا آغا منور علی نے پڑھائی اور تدفین آج بعد نماز فجر دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 17 اپریل کو شام چار بجے بمقام عبادت خانہ حسینی دارالشفاء پر مقرر ہے ۔ مجلس سے قبل ختم قرآن 4 تا 5 بجے مقرر ہے ۔ جبکہ بعد مجلس زیارت مولانا آغا منور علی پڑھائیں گے ۔
٭٭ جناب ایم اے محمد عبدالرحمن ولد جناب ایم اے محمد سلطان کا بعمر 100 سال 16 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عصر مسجد غوثیہ گلشن میں ادا کی گئی اور تدفین لنگر حوض قبرستان میں عمل میںآئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 18 اپریل کو بعد نماز عصر مسجد غوثیہ گلشن میں مقرر ہے ۔ مزیدمعلومات کیلئے فون نمبر 9885639776 پر ربط کریں ۔
٭٭جناب محمد الیاس حسین عثمانی ریٹائرڈ تحصیلدار ولد جناب شیخ حسین مرحوم کا انتقال 16 اپریل کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد عثمانیہ دبیرپورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849264773، 040-24521983 پر ربط کریں ۔
٭٭ الحاج سید یعقوب علی ولد جناب سید حیدر علی مرحوم ریٹائرڈ ملازم پولیس ڈپارٹمنٹ کا بروز پنجشنبہ 16 اپریل طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ مسجد ابوبکر صدیق محلہ امان نگر بی میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین تکیہ ظہور علی شاہ صاحب میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اسی مسجد میں بروز جمعہ بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9581427001 پر ربط کریں ۔
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب میر اسد علی رضوی ابن جناب میر نثار علی رضوی مرحوم کا مختصر سی علالت کے بعد 15 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ اسی دن نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میرمومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت بروز جمعہ 17 اپریل کو 4 ساعت عصر الاوہ سرطوق مبارک میں مقرر ہے ۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700368894 ۔ 8297992690 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب عبدالقدیر ولد عبدالرحیم صاحب (مرحوم ) حال مقیم سعودی عرب کا بعمر 45 سال دوران ڈیوٹی الجبیل شہر میں حرکت قلب بند ہونے سے 5 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ، عنقریب چھٹی پر وطن لوٹنے والے تھے ۔ مرحوم ، محترمہ شریفہ بی وی ڈی او کوڑنگل کے فرزند ہیں ۔ میت بذریعہ طیارہ جمعہ کی صبح مرحوم کے مکان سجاد کالونی ، قلعہ گولکنڈہ لائی جائے گی ۔ 17 اپریل کو نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد نورانی روبرو فتح دروازہ قلعہ گولکنڈہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان آثار شریف تالا گڈہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 2 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9849115018 ۔ 7386945615 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب تقی عسکری ولا کے بموجب حیدرآبادی نژاد شہرہ آفاق پاکستانی شاعر جناب آصف عابدی کی اہلیہ محترمہ معصومہ فاطمہ بنت جناب سید علی نقی اقبال کا طویل علالت کے بعد 15 اپریل کو کراچی ( پاکستان ) میں انتقال ہوگیا ۔ اسی دن 10 بجے شب کراچی میں تدفین عمل میں آئی ۔ تفصیلات کیلئے 9394029714 ۔ 00923332307802 پر ربط کریں ۔۔