انتقال

حیدرآباد ۔ 4 اپریل (راست) جناب سید قاسم علی عرف نانا جی ایچ ایم سی کنٹراکٹر کا مختصر سی علالت کے بعد 4 اپریل کو بعمر 75 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب جامع مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان غازی بنڈہ بڑی گنبد میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 فرزندان اور 7 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 5 اپریل کو بعد نماز عصر جامع مسجد چوک میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9393774671 پر ربط کریں۔
00 ڈاکٹر سیدہ حبیبہ ناصری زوجہ جناب منیراحمد صدیقی ہمشیرہ جناب میر اکبر علی ناصری سابق میئر کا انتقال 3 اپریل کو ہوگیا۔ تدفین درگاہ حضرت سید شاہ موسیٰ قادری ؒ میں بعد نماز جمعہ عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر 5 اپریل درگاہ شریف حضرت سید شاہ موسیٰ قادری ؒ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرس 040-24510277 ، 9951117062 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب محمود بن علی بن محفوظ مرحوم کی اہلیہ محترمہ کا آج بوقت فجر انتقال ہوگیا ۔ وہ جناب محمد مجاہد خاں ایڈیٹر روزنامہ تریاق کی ہمشیرہ تھیں ۔ نماز جنازہ 4 اپریل کو بعد نماز ظہر مسجد سید عباد اللہ شاہ قادری دبیر پورہ میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 5 اپریل اتوار کو بعد عصر مسجد عباد اللہ شاہ قادری دبیر پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9848216481 ۔ 7032087786 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 4 اپریل (راست) جناب سید قمرالدین حسن کا 3 اپریل جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ مرحوم سپریم کورٹ کراچی میں ایڈوکیٹ تھے۔ پسماندگان میں تین صاحبزادے ہیں۔ 4 اپریل کو تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 5 اپریل کوتوال گوڑہ کی مسجد احسن میں 5 بجے مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9010271618 پر ربط کریں۔

حیدرآباد ۔ 4 اپریل (راست) جناب فضل الدین محمد ماہر زراعت کا 3 اپریل جمعہ کو ٹورنٹو (کینیڈا) میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم ڈاکٹر صمصام الدین محمد کے حقیقی چھوٹے بھائی، ڈاکٹر محمد اعظم جنرل فزیشن کے برادر نسبتی تھے۔ پسماندگان میں تین لڑکے ایک لڑکی شامل ہیں۔ مرحوم ڈاکٹر یوسف اعظم اور ڈاکٹر واصف اعظم کے ماموں ہوتے تھے۔ قرآن خوانی اتوار 5 اپریل کو 5 بجے دن بمکان ڈاکٹر صمصام الدین محمد اسٹریٹ نمبر 3 تارناکہ مقرر ہے۔ مزید معلومات کیلئے ڈاکٹر فخرالدین محمد اعزازی سکریٹری میسکو فون نمبر 9849007680 یا جناب حسیب الدین محمد سے فون نمبر 9849007680 ، 9989820133 پر ربط کریں۔

00 جناب خواجہ پرویز الدین ولد جناب خواجہ بدرالدین کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد خضرہ اویسی پورہ مانصاحب ٹینک میں ادا کی گئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9391182062 ، 9293951552 پر ربط کریں۔