انتقال

میدک /31 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب ایم اے ستار کانگریس قائد کے جواں سال فرزند مسٹر ایم اے غفار انجینئیر متعلم ایم ٹیک کا مخصر سی علالت کے بعد حیدرآباد کے ایک دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ میت حیدرآباد سے پیلڈیڈی میدک لائی جاکر مسجد قاضیان میں 30 مارچ کو بعد مغرب نماز ظہر ادا کی جاکر متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ انتقال کی خبر سن کر حیدرآباد سے مرحوم کے والد کے ساتھیوں کانگریس کے سینئیر قائد جناب خواجہ صفی اللہ ، جناب قاضی واحد بابا نے میدک پہونچکر ستار کو پرسہ دیا ۔ جلوس جنازہ میں مرحوم کے نوجوان ساتھیوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔