حیدرآباد۔/28مارچ، ( راست ) جناب محمد عباس حسین فرزند جناب محمد بہادر حسین مرحوم مقطعہ دار چٹکل موظف ٹیکس انسپکٹر جی ایچ ایم سی کا آج دوپہر 12بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد شطاریہ میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان چادر گھاٹ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 5فرزندان محمد دستگیر حسین، محمد زاہد حسین شکیل، محمد سردار حسین کنٹراکٹرGHMC محمد ہدایت حسین حمایت ، محمد انور حسین اور دختر طیبہ سعید شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے موبائیل نمبر 9963071786 ، 9908112213 پر ربط کریں۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد شطاریہ دبیر پورہ میں مقرر ہے۔