انتقال

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب احمد حسین بلیڈ گرانڈنگ ورکس ولد جناب محمد قمر الدین مرحوم کا 24 مارچ کو قلب کے حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد حضرت سید عبداللہ شاہ صاحبؒ ، حسینی علم میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت سہراب الدین اولیاءؒ ، لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 26 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد کوکہ ٹٹی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9959882376 ۔ 9849526612 پر ربط کریں ۔

٭ ( راست ) محترمہ صفیہ خانم بنت مرزا محمد علی بیگ شیرازی اہلیہ محمد مصطفی علی ساکن نور خاں بازار کا آج انتقال ہوگیا۔ تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومن میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت بروز جمعہ 27 مارچ 4ساعت دن بمقام مسجد نور عمرہ نور خاں بازار میں ہوگی۔ تفصیلات فون 9160747136 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
٭ اعظم پورہ کی معزز سماجی و مذہبی شخصیت جناب محمد عبدالحکیم ولد جناب سید عبدالغفار مرحوم انسپکٹر پولیس کا علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 26مارچ بعد نمازظہر بمقام مسجد صحیفہ ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد قادریہ روبرو پوسٹ آفس اعظم پورہ چادر گھاٹ عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے فون 9848297439 ، 8801628298 پر ربط کریں۔

٭( راست )جناب مصطفی عتیق الدین صدیقی ( مصطفی پاشاہ ) سابق لکچرر ایس آر کالج کریم نگر کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 26مارچ بروز جمعرات درگاہ شریف بحرالعلومؒ صدیق گلشن میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات 9700662608 ، 9885189868 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔