انتقال

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( راست ) : صاحبزادہ میر کاظم علی خاں ولد صاحبزادہ میر تہور علی خاں مرحوم نبیرہ منور الدولہ مرحوم کا مختصر علالت کے بعد جمعہ کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز عصر مسجد خواجہ محبوب اللہ قاضی پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین ریاض مدینہ احاطہ درگاہ حضرت یحییٰ پاشاہ میں عمل آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز پیر بعد نماز عصر مسجد ریاض مدینہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ شامل ہے اور وہ ، جناب طالب علی خاں کے بھائی تھے ۔ تفصیلات کے لیے 9849196230 پر ربط کریں ۔۔