انتقال

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب سید ابراہیم ولد جناب سید باسط مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 12 مارچ کو بعد نماز ظہر ریتی کی مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد ریتی یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9000546545 ۔ 8179433485 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب مرزا ذوالفقار علی بیگ (مجون بھائی ) ابن مرزا اصغر علی بیگ مرحوم 10 مارچ کو انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ مولانا مندی علی ہادی نے پڑھائی ۔ دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 12 مارچ کو 4 بجے شام خواب گاہ نعل مبارک نور خاں بازار میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885387291 ۔ 8019581045 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاجہ محترمہ بشریٰ فاطمہ زوجہ جناب محمد رزاق مرزا بنت جناب شمس الدین علی قادری وظیفہ یاب ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر ایریگیشن ڈپارٹمنٹ کا 11 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز جنازہ تدفین مسجد حکیم میر وزیر علی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 13 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد ہذا میں ہوگی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866467427 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب حسن علی ابن یوسف علی مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا اکبر نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700738035 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سربلند شاہ خاں ولد جناب عبدالغنی شاہ خاں مرحوم کا 11 مارچ کو بعمر 77سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد و درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں 12 مارچ کو بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9346559900 ۔ 9000359900 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد ولی الدین ساکن معین باغ عیدی بازار ولد جناب محمد شہاب الدین مرحوم کا بعمر 85 سال 11 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعرات 12 مارچ کو بعد نماز ظہر مسجد سردار النساء بیگم ، معین باغ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان نزد درگاہ حضرت برہنہ شاہ صاحب ؒ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں 6 دختران اور 3 فرزندان شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 8801054940 ۔ 9701549879 پر ربط کریں ۔۔

جناب سید عبدالباسط ولد جناب محمد محمود مرحوم کا انتقال 10 مارچ کو ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد نیم باؤلی بنجاری دروازہ قلعہ گولکنڈہ میں بعد عشاء ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان سات گنبد قلعہ گولکنڈہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 6 لڑکیاں اور تین لڑکے شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 12 مارچ بعد عصر مسجد نیم باؤلی بنجاری دروازہ قلعہ گولکنڈہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 9948425238 پر ربط کریں۔

٭ ( راست ) جناب عقیل سلیمان ولد سلیمان احمد مرحوم کا بعمر 44سال آج انتقال ہوگیا۔ میت مرحوم کے مکان واقع روبرو یادگار حسینی پرانی حویلی سے ایک بجے دن اٹھائی جائے گی۔ نماز جناز ہ حجۃ الاسلام مولانا سید حنان رضوی کی امامت میں ادا کی جائے گی۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات مرحوم کے بھائی جناب حسین سلیمان کے سیل نمبر 8374295601 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔