حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ (راست) الحاج افضل سلیم ولد جناب سید احمد مرحوم (چاند پہلوان) ساکن درگاہ یوسفینؒ نامپلی کا آج بعمر 58 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل 10 مارچ بعد عصر مسجد درگاہ یوسفینؒ میں مقرر ہے اور تدفین درگاہ یوسفینؒ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9391028194, 9391055761 پر ربط کریں۔
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب سید فرید الدین عرف اقبال ولد جناب سید شرف الدین مرحوم ملازم ٹریثری اکاونٹس کا 9 مارچ مختصر علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد غوثیہ امام باڑہ یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان امام باڑہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد غوثیہ امام باڑہ یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246503145 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید مخدوم ولد جناب سید جہانگیر کا 8 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 10 مارچ بعد نماز عصر مسجد چوک میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700973885 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد غوث فروٹ مرچنٹ چادر گھاٹ ولد جناب محمد عبدالقادر مرحوم ساکن ملک پیٹ صرفخاص پلٹن کا آج بعد نماز عصر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل مسجد عثمانیہ صرفخاص پلٹن میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین سلطان دائرہ عقب مسجد معراج میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9291389407 ۔ 9247335991 پر ربط کریں ۔۔