انتقال 

۰۰۰ (راست) جناب محمد منہاج الدین ولد جناب محمد ذکی الدین مرحوم ساکن قاضی پورہ کا بعمر 75 سال آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ یکم ڈسمبر بروز جمعہ مسجد حکیم میر وزیر علی خاں، فتح دروازہ میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان بوٹس کلب، سکندرآباد میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان بشمول محمد وہاج الدین فیاض اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات 9848992569 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
۰۰۰ محترمہ دولت خاتون ،عمر 68 سال زوجہ جناب احمد علی خاں مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ یکم ڈسمبر بعد نماز جمعہ مسجد عمر ؓبن خطاب، نئی روڈ، چنچل گوڑہ میں پڑھائی جائے گی۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مرحومہ، جناب محمد مظفر علی خاں سابق کارپوریٹر تلگو دیشم پارٹی کی پھوپی تھیں۔ مزید تفصیلات فون نمبرس 9393117786 یا 9966698786 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
۰۰۰ جناب محمد یوسف آغائی ولد حکیم نامدار مرحوم آغائی کا مختصر علالت کے بعد بعمر 80 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ درگاہ شاہ محمد حسینؒ ، آغا پورہ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم 3 ڈسمبر بعد نماز عصر مسجد محمد حسینؒ، آغاپورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات فون 9573378695 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
۰۰۰ جناب محمد قمر الدین فاروقی ولد جناب محمد عبدالغفور فاروقی کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ یکم ڈسمبر بروز جمعہ مسجد سیدنا بلالؓ، بلالؓ نگر کالونی میر عالم ٹینک میں ادا کی جائے گی۔ مزید تفصیلات فون 9177952833 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔