حیدرآباد ۔ 14 فبروری (راست) جناب محمد محبوب علی ولد جناب محمد رجب علی مرحوم عمر 78 سال مؤظف ای ایس آئی ڈپارٹمنٹ ساکن اندرا نگر پھسلبنڈہ کا مختصر سی علالت کے باعث آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد محمدیہ ریاست نگر میں اتوار 15 فبروری کو بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ تدفین برہان شاہ صاحب سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ دیگر تفصیلات کیلئے 9855052812 ، 9290653407 پر ربط کریں۔
00 جناب خواجہ محمد عمر عرف ربانی میاں مؤظف سینئر اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر جی پی او حیدرآباد ولد جناب غلام حافظ مرحوم کا 13 فبروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی روز بعد نماز جمعہ مکہ مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چھاؤنی نادے علی بیگ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8121647685 اور 9032651207 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد جاوید علی (پروپرائٹر پیراڈائز گلاس ٹولی چوکی) کی اطلاع کے بموجب ان کی والدہ محترمہ تہذیب النساء اہلیہ جناب شمشیر علی مرحوم ساکن ٹولی چوکی کا جمعہ 13 فبروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد درگاہ حضرت سید احمد بادپا ؒ فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت ممدوح ؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 15 فبروری کو بعد عصر مسجد مذکور میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9246365405، 9581147107 پر ربط کریں۔
00 محترمہ سیدہ منیر بانو (ماں صاحبہ بی بی) زوجہ جناب سید قاسم مجتہدی کا 14 فبروری کو انتقال ہوگیا۔ وہ دو دن قبل درگاہ گلبرگہ سے واپسی کے دوران اپنے دیگر ارکان خاندان کے ساتھ کوہیر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئی تھیں۔ اس حادثہ میں ان کے فرزند سید جواد عالم مجتہدی برسرموقع ہلاک ہوگئے تھے۔ مرحومہ حضرت سید ابراہیم قمر مرحوم کی دختر تھیں۔ نماز جنازہ 15 فبروری اتوار کو بعد ظہر مسجد منوری چنچلگوڑہ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین حظیرہ حضرت شاہ قاسم مجتہد گروہ میں ہوگی۔ تفصیلات کیلئے 9848117428 پر ربط کریں۔
؎