حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( راست ) : جناب محمود نظیر الدین صدیقی فرزند جناب خواجہ دلاور الدین صدیقی مرحوم ( مالک محمود واچ کمپنی چھتہ بازار ) کا مختصر علالت کے بعد منگل 10 فروری کو اوہائیو (امریکہ ) میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین امریکہ ہی میں عمل میں آئی ۔ مرحوم کی عمر 76 سال تھی ۔ وہ 1972 سے امریکہ میں مقیم تھے ۔ موصوف ، ڈاکٹر محمد معین الدین صدیقی حال مقیم امریکہ کے چھوٹے بھائی تھے ۔ اور اپنی فنی مہارت خوش اخلاقی ، سادگی پسندی اور نرمی گفتار کے سبب ہر دل عزیز تھے ۔ پسماندگان میں 2 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9848058895 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( راست ) : الحاج سید محمود قادری محمود موظف ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ ولد جناب سید محمد قادری مرحوم جو عازم عمرہ تھے مکہ مکرمہ کے دواخانہ کنگ عبدالعزیز میں 12 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعہ مسجد الحرام میں ادا کی جائے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز یکشنبہ بعد نماز عصر مسجد فخر الدین ہری باولی مغل پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 24511490 ۔ 8106575358 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج سید علیم احمد مالک نوبل سیڈس نامپلی ولد جناب سید احمد مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ وہ علیل تھے ۔ نماز جنازہ 12 فروری کو بعد نماز مغرب ریتی کی مسجد چھاونی ناد علی بیگ یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرے چھاونی ناد علی بیگ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 14 فروری کو بعد عصر ریتی کی مسجد میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9160163868 ۔ 8142380189 پر ربط کریں ۔۔