حیدرآباد۔ 8 فروری (راست) صاحبزادہ میر معین الدین علی خاں عرف اکبر انا ولد صاحبزادہ میر رحیم الدین علی خاں کا بعمر 55 سال طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز پیر 9 فروری کو بارگاہ حضرت شاہ محمد حسن ابوالعلائی آغاپورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین بھی وہیں پر عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم منگل 10 فروری کو بارگاہ حضرت شاہ محمد حسن ابوالعلائی ؒ، آغاپورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات8801598792 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید لطیف شاہ ولد جناب سید یوسف شاہ مرحوم ساکن عیدی بازار کا بعمر 62 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ غفاریہ مسجد، عیدی بازار میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین روبرو مسجد کمیلہ، روشن بیگ ؒ، احاطہ یاقوت پورہ عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل منگل بعد نماز عصر 10 فروری کو مسجد غفاریہ عیدی بازار میں مقرر ہیں۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزند اور دو دختر شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 7893148946 یا 7207464884 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ الحاجہ خیرالنساء بیگم زوجہ الحاج سید سعادت ہاشمی کا انتقال 8 فروری اتوار کو ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد صلاح الدین ، مغلپورہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان فتح دروازہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد صلاح الدین مغلپورہ میں مقرر ہے۔ مزید معلومات کیلئے 9700623602 یا 9505888871 پر ربط کریں۔