نظام آباد /6 جنوری ( راست ) جناب نصیر احمد علی ولد محمد حیدر علی صاحب مرحوم موظف اے پی ایس آر ٹی سی کا بعمر 65 سال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کنٹے شیر نظام آباد کی معروف شخصیت تھی ۔ پسماندگان میں 4 لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں ۔ نماز جنازہ 7 جنوری کو مسجد کنٹے شیر درگاہ نظام آباد میں بعد نماز فجر ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان ہذا میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 7097304750/ 9989023866 پر ربط پیدا کریں ۔