انتقال

حیدرآباد ۔ 2 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب سید مظفر الدین وظیفہ یاب سپرنٹنڈنٹ محکمہ عمارات و شوارع ولد جناب سید انور الدین مرحوم کا بروز جمعرات 2 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ 3 نومبر کو مسجد عرفات یاقوت پورہ کالونی میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان بانو نگر میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9247593635 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج مرزا احمد بیگ ولد جناب مرزا چاند بیگ مرحوم موظف وٹرنری اسسٹنٹ راجندر نگر کا بروز چہارشنبہ یکم نومبر کو خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ جامع مسجد اے سی گارڈس مسجد حبوش میں نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین چلکل گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، زیب النساء بیگم مرحومہ ہیڈمسٹریس ماڈرن اسکول مشیر آباد کے شوہر تھے ۔ فاتحہ سیوم 3 نومبر بعد نماز عصر جامع مسجد اے سی گارڈ مسجد حبوش میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700385520 ۔ 8686478170 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ نواب محمد نعیم الدین خاں عرف داور نواب ولد جناب محمد عظیم الدین خاں مرحوم کا انتقال بروز اتوار 29 اکٹوبر کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز عصر مسجد گھانسی میاں خلوت میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان پائیگا ٹومبس سنتوش نگر میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848861367 پر ربط کریں ۔۔