انتقال

نرساپور ۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدرس مدرسہ مفتاح العلوم نرساپور اور سابقہ امام مسجد صنعاء نرساپور جناب محمد خواجہ علی کا کل رات اچانک خرابی صحت کے سبب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد نرساپور میں ادا کی گئی اور تدفین جامع مسجد نرساپور سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحوم کی عمر 90 سال تھی، جنہوں نے مدرسہ مفتاح العلوم نرساپور کے قیام سے لیکر حالیہ دنوں تک مدرسہ کی خدمات انجام دیں اور ہزاروں مسلم طلبہ خواجہ علی المعروف خواجہ علی مولوی صاحب کی خدمات سے مستفید ہوئے۔ جناب خواجہ علی کے انتقال پر ضلع میدک کی دینی و ملی تنظیموں بالخصوص محبان مدرسہ مفتاح العلوم نرساپور اور نوجواناں نرساپور نے اپنے گہرے رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔