انتقال

حیدرآباد /25 ڈسمبر ( راست ) جناب شیخ حفیظ اللہ ولد جناب شیخ امانت اللہ ( مرحوم ) وظیفہ یاب محکمہ ساؤتھ سنٹرل ریلوے (کمرشیل انسپکٹر ) کابعمر 92 سال کا 25 ڈسمبر بروز جمعرات کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 26 ڈسمبر کو بعد نماز جمعہ مسجد غوثیہ فرحت نگر دبیرپورہ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین فرسٹ لانسر کے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9246530137/ 9246801641 پر ربط کریں ۔
حیدرآباد ۔ 25 ۔ دسمبر : ( راست ) : محترمہ زینب بیگم بنت جناب مرزا ابوالحسن مرحوم زوجہ جناب میر نجف علی خاں ( برادر میر طاہر علی خاں ) کا انتقال بمقام نیو یارک (امریکہ ) میں 29 صفر روز دوشنبہ کو ہوا اور تدفین نیویارک میں 24 صفر روز چہارشنبہ کو ہوئی ۔ التماس ہے کہ ایک سورہ فاتحہ پڑھ کر مرحومہ کی روح کو شاد کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9959902105 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 25 ڈسمبر (پریس نوٹ) جناب عبداللہ بن عمر بن ہلابی ولد جناب عمر بن ہلابی کا اچانک انتقال 25 ڈسمبر کو ہوگیا۔ وہ 90 برس کے تھے۔ جامع مسجد بارکس میں بعد نماز ظہر نماز جنازہ ادا کی گئی اور بارکس کے بڑے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 26 ڈسمبر جمعہ کو بعد نماز جمعہ مقرر ہے۔ پسماندگان میں 2 لڑکے اور 7 لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 9885417808 ، 9966677883 پر ربط کریں۔