انتقال

حیدرآباد ۔ 13 ڈسمبر (راست) جناب محمد عبدالقدیر ملازم آر ٹی سی ولد الحاج حکیم محمد عبدالقادر مرحوم معاش دار عطیہ سلطانی عالمگیر متوطن قصبہ کوسگی تعلقہ کوڑنگل ضلع محبوب نگر ساکن تراب نگر عنبرپیٹ کا 13 ڈسمبرکو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار 14 ڈسمبر کو بعد نماز ظہر جامع مسجد عنبرپیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان احاطہ مسجد حضرت پاشاہ صاحب اعظم پورہ کانٹا اعظم پورہ میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم منگل 16 ڈسمبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد عنبرپیٹ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9502298635 ، 9949222730 پر ربط کریں۔