حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد ریاض الدین موظف ٹیکنیکل آفیسر سیوریج بورڈ کا 20 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ وہ مولوی محمد سراج الدین صاحب مرحوم موظف مددگار ناظم محکمہ مارکیٹنگ و سابق منتظم شاہی مسجد باغ عامہ کے فرزند خورد اور جناب محمد حسام الدین موظف سکریٹری محکمہ مارکیٹنگ کے برادر خورد تھے ۔ تدفین 20 نومبر بعد ظہر قبرستان روبرو مسجد دھوبن دارالسلام عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور 3 لڑکیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 22 نومبر بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد منڈی میر عالم میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9848086747 ۔ 9704083740 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( راست ) : صاحبزادہ ڈاکٹر میر عنایت علی خاں ( یم ڈی ) عرف ( محمد پاشاہ ) ولد صاحبزادہ میر محمود علی خاں مرحوم سلسلہ صمصام الملک اول ساکن افضل باغ املی بن یاقوت پورہ کا 17 نومبر کی رات کوفیونکس امریکہ میں انتقال ہوگیا اور تدفین 18 نومبر بروز منگل کو عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین صاحبزادے اور ایک صاحبزادی شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 24514397 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد ولد جناب فتح محمد مرحوم کا بعمر 75 سال ملازم ڈائرکٹر آف میڈیکل ہیلت کوٹھی ساکن اولڈ ملک پیٹ کا بروز جمعرات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد نور اولڈ ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد چندا صاحب چادر گھاٹ عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9396902923 ۔ 9849497635 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ حضرت سید شاہ محمد باقر حسین فقیر پاشاہ قبلہؒ کی بہو و محل حضرت سید شاہ حامد حسینی باقریؒ کا 20 نومبر کو خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء مسجد حضرت سیدنا یحییٰ پاشاہ قبلہ قاضی پورہ میں مولانا سید شاہ محمد صدیق حسینی عارف سجادہ نشین بارگاہ حضور سیدنا خواجہ محبوب اللہ نے پڑھائی اور تدفین باقر نگر واقع عیدگاہ میر عالم میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، حضرت سید مسعود شطاری کی چھوٹی صاحبزادی ہوتی تھیں ۔ پسماندگان میں مولانا سید محمد باقر حسینی جانشین حضرت فقیر پاشاہ قبلہ سید اولیاء حسینی ، سید زین العابدین شفیع پاشاہ ، سید خلیل پاشاہ ، مولانا سید شاہ سیف اللہ حسینی باقری اور سید علی اکبر حسینی کے علاوہ 3 صاحبزادیاں شامل ہیں ۔۔
٭٭ محترمہ منیر النساء بیگم زوجہ جنا ب محمد خلیل الرحمن ساکن کالا ڈیرہ ‘ ملک پیٹ کا 20نومبر بروز جمعرات انتقال ہو گیا نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد معراج کرما گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 22؍نومبر بعد نماز عصر مسجد معراج کرما گوڑہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر :9959632748,9246176783 پر ربط کریں ۔