انتقال

کرنول۔/19نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب داؤد خان سابق صدر نشین کرنول میونسپل کارپوریشن کا بعمر 80سال اپولو ہاسپٹل جوبلی ہلز حیدرآباد میں انتقال ہوگیا۔ وہ چند ماہ سے علیل تھے۔ وہ انجمن اسلامیہ کے سکریٹری و کرسپانڈنٹ رہ چکے تھے۔ نماز جنازہ درگاہ شاہ ابراہیم نزد کاچیگوڑہ درگاہ قبرستان میں بعد نماز عصر جناب مسعود مستہدی نے پڑھائی۔ حیدرآباد کے مقامی قائدین سید شاہ حسینی پیر پاشاہ قادری، سید اسمعیل پیر قادری و دیگر نے نماز جنازہ و تدفین میں شرکت کی۔