حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب نور اللہ شریف ولد جناب جہانگیر شریف موظف ملازم محکمہ پولیس کا 13 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ اسی دن بعد نماز جنازہ تدفین قبرستان لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 15 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد عالمگیر میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چار لڑکے شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون 9951649435 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ عصمت بیگم بنت جناب لطف علی مرحوم زوجہ نواب فضل نواز جنگ مرحوم کا 13 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس ایصال ثواب 15 نومبر کو 4 ساعت عصر مسجد نور الامراء ، نور خاں بازار میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9573963464 ۔ 9849020858 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ حافظ محمد عبدالعزیز ولد جناب محمد عبدالرحمن مرحوم سابق پیش امام جامع مسجد اے سی گارڈ کا 80 سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد اے سی گارڈ میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت بادپاؒ فرسٹ لانسرز میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر جامع مسجد اے سی گارڈ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9949697372 پر ربط کریں ۔۔