حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد معین الدین ولد محمد عظیم الدین مرحوم پارٹنر النور ٹورس اینڈ ٹراویلس نامپلی حیدرآباد کا بروز پیر 2 اکٹوبر کو مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد صدیق اکبر ، عیدی بازار نماز ظہر میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان ظہور شاہ کا تکیہ سید علی چبوترہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان دو دختران ہیں ۔ فاتحہ سیوم 3 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد صدیق اکبر میں مقرر تھی ۔ تفصیلات کے لیے 9885677683 ، 9848047306 ۔ 66442020 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ اقبال النساء بیگم زوجہ محمود علی قطبی مرحوم سابق کلکٹر کا 12 محرم 3 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد سلیم نگر بعد نماز ظہر 4 اکٹوبر ادا کی جائے گی ۔ تدفین روضتہ الاصفیاء سکندرآباد ٹینک بینڈ عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر جامع مسجد سلیم نگر میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں تین صاحبزادے خورشید علی سابق ایڈیشنل رجسٹرار کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ ، لائق علی سابق بینک آفیسر ، پروفیسر صدیق علی سابق صدر شعبہ انگریزی عثمانیہ یونیورسٹی ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 24549192 ۔ 7842098913 پر ربط کریں۔۔
٭٭ مولانا حافظ محمد عبدالمجید حسامی بانی و ناظم مدرسہ مرکز العلوم سنتوش نگر کا یکم اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ہے ۔ اسی دن بعد نماز عشاء تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346498882 ۔ 9347521772 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عباس علی سلیم کے بموجب مرثیہ خواں میر مہدی علی اختر فرزند جناب میر فتح علی افسر مرثیہ خواں نبیرہ مولوی حمایت علی مرثیہ خواں کا کل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید نثار حسین حیدر آغا کی امامت میں الاوہ سرطوق مبارک میں ادا کی گئی ۔
تدفین الاوہ سرطوق میں عمل میں آئی ۔ مرحوم کی اچانک موت کی اطلاع سن کر بے شمار مداح ، مرحوم کے والد و فرزند و دیگر افراد خاندان سے اظہار تعزیت کیا ۔ مجلس ایصال ثواب 13 محرم 4 بجے شام دیوڑھی حسینیہ عنایت جنگ منڈی میر عالم میں مقرر ہے ۔ مولانا حیدر آغا خطاب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849290970 ۔ 9885127713 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مولانا محمد عاشق علی حسامی مرحوم (حسامیہ لباس گھر۔ نیاپل) کے فرزند جناب محمد اشفاق علی حسامی کا منگل 3 اکتوبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی‘ تدفین قبرستان متصل مسجد عمر فاروقؓ ٹپہ چبوترہ میں عمل میںآئی۔ وہ جناب محمد صادق علی حسامی‘ جناب محمد فاروق علی حسامی اشتیاق اور جناب محمد لائق علی افتخار کے بھائی تھے۔ فاتحہ سیوم جمعرات 5 اکتوبر کو بعد نماز عصر مسجد واحدہ خاتون یوسف نگر ٹپہ چبوترہ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کے لئے فون نمبر 7306863731 پر یا 9985055686 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
٭٭ ڈاکٹر رقیہ بیگم ریٹائرڈ سینئیر میڈیکل آفیسر ( گورنمنٹ ریسرچ ڈپارٹمنٹ یونانی ) کا 2 اکٹوبر کو صبح کے 3 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد خدیجہ بی ، سلطان شاہی میں ادا کی گئی اور دائرہ میر مومنؒ کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، ڈاکٹر سراج احمد کی زوجہ تھیں ۔ پسماندگان میں ایک دختر اور دو فرزندان شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9866307689 ۔ 799592734 پر ربط کریں ۔۔
امریکہ میں انتقال
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب سید عبدالحمید آرکیٹکٹ فرزند ڈاکٹر سید عبدالرحیم مرحوم کا گزشتہ اتوار کی شب لاس انجیلز یو ایس اے میں انتقال ہوگیا ۔۔