حیدرآباد ۔ 27 ۔ ستمبر : ( راست ) : محمد معین بیگ ولد محمد فیض اللہ بیگ ملازم محکمہ کمرشیل ٹیکس ساکن داراب جنگ کالونی مادنا پیٹ کا 26 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد سالار الملک مادنا پیٹ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے ملحقہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ 28 ستمبر بعد عصر مسجد سالار الملک مادنا پیٹ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848989739 ۔ 8686303100 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عظیم الدین ولد محمد امیر الدین مرحوم وظیفہ یاب الکٹرک ڈپارٹمنٹ کا 26 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد کلثوم امان نگر ( اے ) میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ قبرستان ، کرما گوڑہ عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 28 ستمبر بعد نماز عصر مسجد کلثوم امان نگر ( اے ) میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9618604189 ۔ 8142553761 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید عابد حسین ولد جناب سید حسین مرحوم ریٹائرڈ کمشنر پولیس کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد صفہ ، ٹولی چوکی میں بعد نماز ظہر 28 ستمبر کو ادا کی جائے گی ۔ تدفین مغل فقیر تکیہ ، شمشیر گنج میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9885873218 ۔ 9642585395 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد احمد ولد محمد مولانا صاحب مرحوم ( مالک فیمس ٹائر سرویز میر عالم ٹینک ) ساکن شاہ علی بنڈہ بازار روپ لال کا 26 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محمد سبحان میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سید علی چبوترہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 28 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد محمد سبحان میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391744262 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ رضیہ سلطانہ بنت مرزا یوسف علی بیگ مرحوم زوجہ آصف علی مرزا کا 26 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مولانا ہادی علی کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن صاحب ؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس ایصال ثواب 28 ستمبر کو مرحومہ کے مکان حسینی محلہ دارالشفاء میں 5 بجے شام مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 24400283 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ خیر النساء بیگم عرف پنجو ماں بنت سید رضا حسین باقری مرحوم اہلیہ آغا غلام عباس شیرازی مرحوم میت مرحومہ کے مکان روبرو لال مٹی کی درگاہ نور خاں بازار سے 7 محرم صبح 8 بجے اٹھائی جائے گی ۔ تدفین کل صبح دائرہ میر مومن میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985746316 پر ربط کریں ۔۔