انتقال

بیدر 31 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیدر کی معروف شخصیت جناب محمد عبدالعزیز کنٹرولر مؤظف کے ایس آر ٹی سی ساکن افضل پورہ بیرون شاہ گنج بیدر کا مختصر علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ ان کی نماز جانازہ مسجد سہرائے میر عالم (مسلم ہاسٹل) بیدر میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان افضل پورہ بیدر میں عمل میں آئی۔ جلوس جنازہ اور تدفین کے موقع پر علمائے دین، عہدیداران آر ٹی سی، معزززین شہر، دوست احباب کی کثیر تعداد دیکھی گئی۔ مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں۔

Leave a Comment