حیدرآباد 30 اکٹوبر (راست) حضرت مولانا سید ظہورالحق مظاہری خطیب مسجد قادریہ مراد نگر ولد حضرت علامہ سید عبدالعزیز قاسمیؒ کا بروز چہارشنبہ کو مہدی پٹنم میں حادثہ کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد ہذا میں مولانا سید حامد الحق قاسمی (مرحوم کے فرزند) نے پڑھائی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9848786136 ، 9440019366 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب فقیر سید احمد غازی ولد جناب سید محمد غازی ( غازی میاں پٹیاں والے ) ساکن گڈی باؤلی چھاونی نادے علی بیگ کا جمعرات 30 اکٹوبر کو دوپہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 31 اکٹوبر بروز جمعہ کو صبح 9 بجے مسجد میندرگی چنچل گوڑہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین دائرہ میراں شاہ قاسم مجتہدہ گروہ مشیرآباد میں عمل میں آئے گی ۔ مرحوم فوٹو جرنلسٹ سید اسمعیل ذبیح اللہ کے خسر تھے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 7207480045/ 9391920837 پر ربط قائم کریں ۔
حیدرآباد 30 اکٹوبر (راست) محترمہ شوکت ذکیہ بنت جناب مرزا یوسف علی بیگ مرحوم زوجہ جناب مرزا اختر رضا موظف منیجر اسٹیٹ آف حیدرآباد کا انتقال 29 اکٹوبر کو ہوا۔ نماز جنازہ مولانا ہادی علی مہدی کی امامت میں الاوہ سرطوق میں ادا کی گئی۔ مجلس ایصال ثواب 31 اکٹوبر بروز جمعہ کو 4 ساعت عصر عاشور خانہ خانوادۂ ابو طالب دارالشفاء میں مقرر ہے۔ مولانا مرتضیٰ علی نجفی امام جماعت مسجد حضرت سیدالساجدین بیان کریں گے۔