حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد عبدالغفور ولد جناب محمد عبدالستار مرحوم اسپیشل ڈپٹی کلکٹر موظف کا 25 اکٹوبر بروز ہفتہ کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد دھوبن دارالسلام بعد عصر ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ موصوف سکریٹری وقف بورڈ کے علاوہ او ایس ڈی اے پی ویر ہاوز کارپوریشن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں ۔ تفصیلات کے لیے 9397091859 ۔ 9293160893 پر ربط کریں۔۔
حیدرآباد ۔ 25 اکٹوبر ۔ (راست ) محترمہ شریفہ سلمہ زوجہ حبیب عباس بن محمد رفیع المرغنی کا مختصر سی علالت کا بعد آج صبح (25 اکٹوبر بروز ہفتہ ) دوحہ قطر (خلیج ) میں انتقال ہوگیا ۔ فاتحہ و قرآن خوانی 26 اکٹوبر بروز اتوار بعد نماز ظہر بمکان حبیب احمد بن عبداﷲ رفیع (بیت النور )بمقام چندرائن گٹہ حیدرآباد منعقد ہوگی ۔ بعد نماز مغرب جامع مسجد بارکس میں نماز جنازہ غائبانہ ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند کے علاوہ 4 دختران ہیں ۔ حبیب احمد بن عبداﷲ رفیع و حبیب محمد بن عبداللہ رفیع (کمپیوٹر آپریٹر روزنامہ سیاست) کی مرحومہ حقیقی دادی ہوتی ہیں۔ مزید تفصیلات 9848225685 سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : جناب محمد مسیح الزماں صدیقی ماہر المعروف ماہر صدیقی فرزند جناب مولوی قاضی محمد وحید الدین صدیقی صدر قاضی مدہول و سابق صدر انجمن قضاۃ آندھرا پردیش کا 23 اکٹوبر کو شام میں بوقت مغرب حالت نماز میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جدہ میں ادا کی گئی اور تدفین مقبرہ اسد باب مکہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب مولوی محمد انعام الحق موظف چیف انجینئر پنچایت راج کے بھتیجے اور قاضی رفیع الزماں قاضی مدہول و متولی جامع مسجد کے چھوٹے بھائی تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9652521991 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔