محبوب نگر 23 (راست) مرزا مقبول بیگ عمر 60 سالہ ضلع نائب صدر لاری اونرز اسو سی ایشن کا آج کیر ہاسپٹل حیدرآباد میں انتقال ہوگیا ۔مرحوم کا محبوب نگر کی معروف شخصیتوں میں شمار ہوتا تھا۔ عارضہ قلب میں چند دنوں سے زیر علاج تھے۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 4 لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ نماز جنازہ 24 اکٹوبر کو مسجد کوثر نیو ٹاون میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ تدفین شاہ صاحب گٹہ قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے 08542-244123اور 9885778562 پر ربط پیدا کریں ۔