انتقال

حیدرآباد، 17؍ اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبۂ تعلیم و تربیت کے اسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مرزا شوکت بیگ ولد مرزا ابراہیم بیگ کا آج طویل علالت کے بعد یشودھا ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ وہ 59 سال کے تھے۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 2 لڑکیاں اور 2 لڑکے شامل ہیں۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد کلاں جنسی بازار قلعہ گولکنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان جمالی کنٹہ میں عمل میں آئی۔ ڈاکٹر شوکت بیگ نے محکمہ تعلیم، حکومت آندھرا پردیش میں طویل تدریسی خدمات کی انجام دہی کے بعد 2006ء میں اردو یونیورسٹی کے شعبۂ تعلیم و تربیت سے بحیثیت ریڈر وابستگی اختیار کی تھی۔ ان کا شمار شعبہ کے قابل اساتذہ میں ہوتا تھا۔ نماز جنازہ میں اردو یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ کی کثیرتعداد بشمول پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ رجسٹرار بھی شریک تھے۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9985900243 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

حیدرآباد ۔ 17 اکٹوبر (راست) جناب محمد شیخ داؤد ولد جناب محمد شیخ جہانگیر مرحوم کا آج مختصرسی علالت کے بعد بعمر 65 سال انتقال ہوگیا۔ مرحوم جو نامپلی بازارگھاٹ علاقہ کی مصروف شخصیت تھے اور مسجد پلٹن کے سابقہ صدر کی حیثیت سے تھے، انہوں نے دینی خدمات انجام دی تھیں۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد قطب شاہی سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 19 اکٹوبر اتوار کو بعد نماز ظہر مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9885525316 پر ربط کریں۔
00 محترمہ بانو بی بی المعروف پاشاہ بانو زوجہ جناب سید حسین سابق ملازم حیدرآباد آلوین لمیٹیڈ صنعت نگر و دختر حضرت موسیٰ میاں صاحب قبلہ اہل ہستیڑہ کا جمعہ کو چنچلگوڑہ میں انتقال ہوگیا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ حضرت سید خوندمیر صاحب قبلہ سجاد دائرہ مسجد چنچلگوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ سید نابندگی میاں شاہ نصرت مخصوصی الزمانی لال گڑی میں عمل میں آئی۔ مرحومہ حضرت سید نصرت عالم ؒ اور حضرت سید شہاب الدین صاحب تنہا ؒ کی چھوٹی بھاوج تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9395323108 پر ربط کریں۔
00 محترمہ عظمت بیگم زوجہ جناب میر لطیف علی ہاشمی مرحوم کا بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد فیصل شاہ نگر سیف آباد سائنس کالج میں ادا کی جائے گی۔ تدفین شانتی نگر مسجد عالمگیری میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 23307124 ، 8897160099 پر ربط کریں۔