حیدرآباد ۔ 10 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : الحاجہ شہربانو زوارہ المعروف شہزادی آپا بنت مولوی سید حیدر حسین رضوی موظف اکاونٹنٹ اے جی آفس اہلیہ جناب مرزا حسن عباس کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 11 اکٹوبر 4 ساعت عصر عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9963529461 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد نذیر احمد ولد جناب محمد فقیر احمد مرحوم موظف محکمہ بلدیہ ( جی ایچ ایم سی ) کا 10 اکٹوبر کو خانگی ہاسپٹل نامپلی میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مکہ مسجد میں بعد نماز جمعہ مولانا مفتی محمد عظیم الدین نے پڑھائی اور تدفین مغل فقیر کاتکیہ شمشیر گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار بعد نماز عصر مسجد حسینی شکر گنج قاضی پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 7207127172 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ صدر تنظیم انصاف مشیر آباد یونٹ و میر محلہ مشیر آباد جناب سید امیر محمد امجد محمودی کی والدہ محترمہ سعیدہ محمودی زوجہ جناب فقیر سید نظیر محمد محمودی مرحوم کا 10 اکٹوبر کی شام انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ 11 اکٹوبر کو دوپہر بارہ بجے جامعہ مسجد مہدویہ مشیر آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین دائرہ میراں سیدنا شاہ قاسم مجتہد گروہ مشیر آباد میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9989423330 پر ربط کریں ۔۔