انتقال

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب سید زاہد علی حال مقیم مکہ معظمہ سعودی عربیہ ( بن لا دین کمپنی ) و سابقہ سکریٹری للی روز پبلک اسکول پنجہ شاہ ولد سید محمد علی صاحب مرحوم موظف کمرشیل ٹیکس آفیسر کا بعد ادائیگی حج مختصر علالت کے بعد کل اچانک انتقال ہوگیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 24521795 ۔ 9703645988 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد یوسف ا لدین احمد کی زوجہ محترمہ رفیق النساء بیگم کا انتقال اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے 7 اکٹوبر دوپہر 2 بجے ہوا ۔ نماز جنازۃ کل 8 اکٹوبر بعد نماز ظہر جامع مسجد دیوڑھی دولھا خان نواب میں مقرر ہے ۔ ظہر 1.30 بجے ہوگی ۔ تدفین ترکہ یامجال میں ہوگی ۔ مزید تفصیلات کیلئے حسب ذیل نمبرات پر ربط پیدا کریں ۔ 8019958519/ 7416132270۔