حیدرآباد 5 اکٹوبر (راست) محمد عبدالرحیم مالک فرحت فوڈ سنٹر رحیم کرانہ اسٹور منڈی میر عالم کی والدہ محترمہ رابعہ بیگم زوجہ محمد عبدالغفور مرحوم کا بروز اتوار 5 اکٹوبر صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد انبیاء چندرائن گٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین ایرہ کنٹہ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد انبیاء چندرائن گٹہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں 3 فرزندان ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9848283848 پر ربط کریں۔