حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب محمد نور الدین خاں ( شبیر بھائی ) کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 4 ستمبر کو بعد نماز ظہر مسجد نور اولڈ ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین چنچل گوڑہ جیل کے روبرو واقع قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت 6 ستمبر کو بعد عصر مسجد نور اولڈ ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9642210009 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ جہانگیر سلطانہ زوجہ جناب محمد انور اللہ کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 4 ستمبر کو بعد نماز فجر مسجد عالم گیر شانتی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد متصل قبرستان شانتی نگر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 5 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391025011 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ خیر النساء بلقیس زوجہ جناب محمد سعید الدین مرحوم موظف کمرشیل ٹیکس آفیسر جوبلی ہلز کا بعمر 84 سال انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں دو لڑکے شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866116509 ۔ 8106044748 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ حلیمہ بی زوجہ جناب محمد برہان الدین مرحوم کا 100 سال کی عمر میں آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محمدی وینکٹ گری میں ادا کی گئی ۔ تدفین دھوبی پیٹ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 5 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد محمدیہ دھوبی پیٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9948336347 ۔ 9885711405 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد وحید الدین ولد جناب محمد سعادت علی مرحوم کا بعمر 67 سال ساکن جیوتی باغ عیدی بازار کا یکم ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد بلال عیدی بازار میں 3 ستمبر کو بعد فجر ادا کی گئی اور تدفین مسجد صالحین عیدی بازار میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 2 لڑکے اور 4 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9177520133 ۔ 9160476024 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد غوث ولد جناب محمد وزیر مرحوم کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین جامع مسجد قدیم قبرستان اے بیاٹری لائن میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر جامع مسجد ملے پلی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8885153845 ۔ 7032668416 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عثمان ولد جناب مظفر علی مرحوم ساکن گوپن پلی این ٹی آر نگر کا 3 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد قبا مغل پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان شمس آباد میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 5 ستمبر کو بعد عصر مسجد قبا مغل پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 7569445587 پر ربط کریں ۔۔