حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب محمد بغدادی ولد شیخ ننھے مرحوم موظف اسسٹنٹ رجسٹرار اگزامینشن برانچ عثمانیہ یونیورسٹی کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد حافظ ڈنکا مغل پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان سلطان دائرہ یکخانہ مسجد چھاونی ناد علی بیگ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 25 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد نور الحسنین مغل پورہ نزدیک فائر اسٹیشن مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9949774786 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ فرید النساء زوجہ محمد برہان الدین مرحوم کا 75 سال کی عمر میں سہ شنبہ کی شب انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد طہ ، حافظ بابا نگر میں پڑھائی گئی اور تدفین مسجد کے احاطہ میں واقع قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ کا آبائی وطن ویلدورتی ، ضلع میدک ہے ۔ پسماندگان میں پانچ لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم جمعرات کو بعد نماز عصر مسجد طہ ، حافظ بابا نگر میں منعقد ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9440021450 پر ربط قائم کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد قاسم الدین جلیل ساکن نور خاں بازار ولد جناب احمد محی الدین مرحوم انسپکٹر آبکاری کا شکاگو امریکہ میں 22 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین امریکہ میں ہی عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 24 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد چیونٹی شاہؒ کٹل گوڑہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 65796034 ۔ 9885410473 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔